ابنا: بحرینی سیکورٹی فورسزنے ملک کےشمالی علاقے بلاد القدیم میں حکومت کےخلاف مظاہرہ کرنےوالوں پرحملہ کرکے انھیں جارحیت کانشانہ بنایااورانھیں مارا پیٹا۔ سنیچرکےدن بھی بحرین میں بالخصوص منامہ کےمضافاتی علاقےکے کئی دیہاتوں کے نوجوان سڑکوں پرنکل آئےاورآل خلیفہ خاندان کےخلاف مظاہرےکئےتھے۔ بحرین کی سیکورٹی فورسز نے جمعہ کےدن بنی جمراہ گاؤں میں ہونےوالےمظاہروں کوروکنےکےلئے ان پرآنسوگیس کےگولےداغےاور پلاسٹک کی گولیاں چلائيں ۔ اسی دن سترہ اور دیہ سمیت دوسرے بحرینی علاقوں میں بھی مظاہرےہوئے۔سترہ اور دیہ علاقوں کےمظاہرین نے سعودی عرب میں مظاہرہ کرنےوالوں کےساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔......./169
14 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 329296
بحرین کی سیکورٹی فورسزنےمظاہرین کےگھروں پرحملہ کرکےانھیں زدو کوب کیاہے۔